0
Tuesday 16 Mar 2021 13:32

رمضان بازار، حکومت پنجاب کا 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں فراہمی کا اعلان

رمضان بازار، حکومت پنجاب کا 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں فراہمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں ملے گا، سستے آٹے کی فراہمی پر 3 ارب 50 کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازاروں کے لیے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عثمان بزدار نے آج سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا، جہاں سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا جائے گا اور سستی قیمت میں اشیاء کی فروخت کو یقنی بنانے پر غور ہوگا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ تسلسل کے ساتھ مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی، رمضان المبارک میں7 ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے سے متعلق 3 ارب 50 کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 120 روپے کم قیمت پر دستیاب ہوگا، پیکیج کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا، پائی پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 921814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش