0
Tuesday 16 Mar 2021 17:34

غیر اخلاقی مواد سینسر کرنیکا طریقہ کار وضع ہونے تک ٹک ٹاک بند کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ

غیر اخلاقی مواد سینسر کرنیکا طریقہ کار وضع ہونے تک ٹک ٹاک بند کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک بندش سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک سے متعلق ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر بہت سی ویڈیوز فحاشی، غیر اخلاقی اور روایات کے برعکس ہوتی ہیں، ٹک ٹاک پر ویڈیوز کو جانچنے کے لیے کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے مطابق ڈی جی پی ٹی اے نے بتایا ٹک ٹاک کا آفس سنگاپور میں ہے یہاں کوئی آفس نہیں، پی ٹی اے نے بتایا یہاں سے ویڈیوز سینسر یا فلٹر کرنا یا ہٹانا ان کے بس میں نہیں ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے حکم نامے کے مطابق پی ٹی اے نے بتایا اس کو سینسر کرنا مشکل ہے، واحد حل اسے بند کرنا ہے، بعض نوجوانوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے وقت خودکشی بھی کی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ غیر اسلامی، غیر اخلاقی مواد سینسر کرنے کا طریقہ کار وضع ہونے تک ٹک ٹاک بند کیا جائے، پی ٹی اے ٹک ٹاک سے متعلق اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 921867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش