0
Tuesday 23 Mar 2021 18:46

مشکل کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

مشکل کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ آج کے دن وطن کی خوشحالی ترقی اور تحفظ کے لئے تجدید عہد کرنا ہوگا، قیام پاکستان سے لے کر اب تک پوری قوم نے حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرکے یہ ثابت کیا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی جیسے عفریت اور ملک کو درپیش مختلف چیلنجز کے خلاف پاکستانی قوم نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزمائش کی موجودہ گھڑی میں اسی جذبے کو دہرانے کی ضرورت ہے، آج کا دن ملک و قوم کی سالمیت اور بقاء کے لئے انفرادی کردار کا تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم دطن عزیز کو کورونا وائرس سے پاک کئے بغیر سکون سے نہ بیٹھنے کا تہیہ کرلے تو اس وباء سے چھٹکارا زیادہ مشکل نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص پُرعزم اور پُرخلوص انداز سے اپنی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 923047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش