0
Wednesday 24 Mar 2021 11:53

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے؟ این سی او سی کا فیصلہ آج

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے؟ این سی او سی کا فیصلہ آج
اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرملک بھر میں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ آج این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ کورونا کی تیسری لہر میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ آج این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے جس میں کورونا کے تعلیمی اداروں پروار کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کورونا کے باعث ملکی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود صوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کے بعد فیصلوں کا اعلان کرینگے۔ واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3301 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 36ہزار 849 ہے۔
خبر کا کوڈ : 923150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش