0
Thursday 25 Mar 2021 11:13

حلیم عادل شیخ پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانیکا امکان

حلیم عادل شیخ پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مقامی عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کر دیں، جبکہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ کراچی ملیر کورٹ میں عدالت کے روبرو ایم نائن موٹروے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمے کا چالان پیش کر دیا۔ چالان کے متن میں بتایا کہ حلیم عادل شیخ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہائی وے بلاک کیا اور پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے، اس مقدمہ میں 2 ملزمان مفرور ہیں، عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیدیا، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے، عدالت نے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 923317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش