0
Monday 29 Mar 2021 00:05

جی ٹی روڈ پر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جی ٹی روڈ پر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے بس میں سوار 17 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضا کار موقع پر پہہنچ گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کیا گیا جہاں 5 زخمیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس صادق آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ یہ اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔

جاں بحق ہونے والے پانچ میں سے چار افراد کی شناخت صائمہ بی بی، 3 سالہ عمیر، ایک سالہ زبیر اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائیی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 923978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش