0
Tuesday 30 Mar 2021 17:56

پولیس کیلئے 8 نئے ڈرونز خرید رہے ہیں، شیخ رشید

پولیس کیلئے 8 نئے ڈرونز خرید رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کے لیے 8 نئے ڈرونز خرید رہے ہیں، اسلام آباد میں پولیس کی نفری میں اضافے کی سمری بھی وزیراعظم کو بھیجیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کے لیے سیف سٹی کا قانون منظور کریں گے، اسلام آباد میں ٹورسٹ پولیس تعینات کر رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اور راشن الاؤنس بڑھنا چاہیئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 ایمبولینسز کے ساتھ ریسکیو 1122 کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لیے رہائشی منصوبہ بھی تعمیر کریں گے، پولیس لائن میں ویکسین کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ماہ اسمارٹ کار اور ایگل سروس شروع کر رہے ہیں، آئی جی قاضی جمیل کو ٹاسک دیا ہے اسی ماہ سارے کام شروع کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پولیس بھی فرنٹ لائن فورس ہے اس کے لیے بھی ویکسین کا کہہ رہے ہیں، اسلام آباد میں 24 پوائنٹس پر ٹورسٹ پولیس متعارف کرا رہے ہیں، معاشرے اور کلچر میں تھوڑا بہت ٹخ ٹخ ہو جاتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آ رہا، کشمیر ہماری شہ رگ سے بھی قریب ہے، وزارت داخلہ کا بھارتی وزارت داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 924300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش