0
Wednesday 31 Mar 2021 20:06

بھارت سے تجارت کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، سراج الحق

بھارت سے تجارت کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، حکومت کا موقف تھا کہ A 35 اور دفعہ 370 کی بحالی تک انڈیا کیساتھ مذاکرات اور تجارت نہیں کریں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اب وزیراعظم کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لے رہے ہیں، اقتصادی رابطہ کونسل کی سفارشات کی مذمت کرتے ہیں، زرعی شعبہ صنعتوں کی بنیاد ہے اس کی تباہی ملک کا معاشی زوال ہے، ملک کا کسان گندم اور گنے کی کاشت کے باوجود بدحال اور مافیاز خوشحال ہو رہے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط کے ذریعے زراعت کو تباہ کرنے کی سازش کر رہا ہے، حکومت بہت کم عرصے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، عوام سے کیے گئے وعدوں پر یوٹرن سے ملک میں مایوسی کی فضا قائم ہو رہی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں زراعت کے شعبے کو خصوصی سہولیات دی جائیں، حکومت سود سے پاک قرضوں کی سہولت فراہم کر کے چھوٹے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 924506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش