0
Thursday 1 Apr 2021 20:53

پنجاب میں 26 ہزار سے زائد کورونا کیسز لمحہ فکریہ ہیں، گورنر پنجاب

پنجاب میں 26 ہزار سے زائد کورونا کیسز لمحہ فکریہ ہیں، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 26 ہزار سے زائد کورونا مریض لمحہ فکریہ ہے، عوام کی لاپرواہی سے حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے یہ بات کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ کمشنر لاہور نے چودھری سرور کو پنجاب خصوصاً لاہور میں کورونا وائرس کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ چودھری سرور نے عالمی وبا کے تدارک کیلئے کیپٹن (ر) محمد عثمان کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز بارے کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، ہسپتالوں کو مزید دباؤ سے بچانے کیلئے ایس او پیز پر 100 فیصد عمل کرنا ہوگا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بزنس کیمونٹی اور تاجروں سمیت سب کو کورونا کیخلاف مل کر جنگ لڑنی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملددرآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ میں خود بھی روزانہ شہر کے مختلف مقامات کے دورے کرکے اقدامات کا جائزہ لیتا ہوں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کیلئے 50 سے 59 سال کے افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سے شروع ہو چکی ہے، مکمل طور پر میرٹ اور شفاف طریقے سے شہریوں کو ویکسی نیشن لگا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 924678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش