0
Tuesday 6 Apr 2021 22:26

عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم کے شوکاز کو تذلیل قرار دیدیا

عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم کے شوکاز کو تذلیل قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء زاہد خان نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کو ہم اپنی تذلیل سمجھتے ہیں، ‏شوکاز ہمیں عوامی سطح پر شرمندہ کرنے کیلئے دیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ امیر حیدر ‏ہوتی نے کہا تھا کہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرے گا، امیر حیدر ہوتی نے کہا تھا کہ برابری کی سطح پر پی ‏ڈی ایم میں شامل ہیں، بی اے پی رہنماء ہمارے پاس ووٹ مانگنے نہیں آئے تھے۔

زاہد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلاتے تو اچھا ہوتا، شوکاز دینے سے ‏پہلے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلایا جاتا تو اچھا ہوتا، شوکاز نوٹس کو ہم اپنی تذلیل سمجھتے ہیں۔ رہنماء اے این پی نے کہا کہ کسی پر الزام نہیں لگایا، پی ڈی ایم کو کوئی اپنے لیے استعمال نہیں کرسکتا، استعفوں پر کبھی نہیں کہا کہ نہیں دیں گے، کہا تھا کہ سب کیساتھ استعفے دیں گے، ‏سیاسی جماعتوں کے سربراہان مسائل پر بیٹھ کر اسے حل کرتے ہیں، سیاست میں دروازے بند نہیں ‏ہوتے، اعتماد بنیاد ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش