0
Friday 9 Apr 2021 10:34

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 105 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 105 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 312 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 105 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 390 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 66 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 948 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 825 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 69 ہزار 811 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش