0
Tuesday 13 Apr 2021 11:33

کاغذی کارروائی کا کیا فائدہ جب عمل ہی نہيں ہونا، اسد عمر

کاغذی کارروائی کا کیا فائدہ جب عمل ہی نہيں ہونا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ہی 70 فیصد تک عمل ہو جائے تو مکمل لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کاغذی کارروائی کا کیا فائدہ جب عمل ہی نہيں ہونا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پرہی70 فیصد تک عمل ہوجائے تو مکمل لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوویکس کے تحت بھارت سے 40 لاکھ کورونا ویکسین مارچ میں ملنی تھیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی خارجہ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے  ویکسین فراہم نہيں کی جب کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کو ویکسین بھیجی۔
خبر کا کوڈ : 926902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش