0
Friday 16 Apr 2021 13:07

پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے خصوصی سیل قائم

پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے خصوصی سیل قائم
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے، اب تک درجنوں لوگ شناخت کر لیے گئے جن کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 927498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش