0
Saturday 17 Apr 2021 13:31

فواد چوہدری کا رانا ثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

فواد چوہدری کا رانا ثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہ رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، ان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جس کے لیے ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو سرکاری افسر اور اس کے اہلخانہ کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، انہوں نے سیاست کرنا ہے تو آئین کی حدود میں رہ کر کرنا ہو گی، انہیں کبھی بانی ایم کیو ایم بننے کا شوق آتا ہے، اب نہ اداروں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہو گی، نہ ہی افسران کو دھمکیاں دی جائیں گی، اگر اداروں کو بلیک میل کریں گے تو کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 927685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش