0
Saturday 17 Apr 2021 15:08

مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم، مریم نواز کراچی آئیں گی

مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم، مریم نواز کراچی آئیں گی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نون لیگی رہنما مریم نواز کراچی آئیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے 24 اپریل کو 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے مریم نواز کو ریلی کے ہمراہ اندرونِ شہر لے جایا جائے گا، اپنے 3 روزہ دورے کے دوران مریم نواز کراچی میں ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد سندھ میں مریم نواز کا یہ پہلا شو آف پاور ہوگا۔ مریم نواز شریف کے دورہ کراچی کے لئے مسلم لیگ نون نے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش