0
Monday 19 Apr 2021 10:21

حکومت دانشمندی سے کام لے، مفتی تقی عثمانی

حکومت دانشمندی سے کام لے، مفتی تقی عثمانی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے حکومت سے دانشمندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں جو خونریزی کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد نے پولیس پر جو حملے کیے وہ بھی یقیناً غلط تھے لیکن حکومت دانشمندی سے کام لے۔واضح رہے کہ لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے اور جے یو آئی نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش