0
Tuesday 20 Apr 2021 13:08

کالعدم جماعت کیساتھ مذاکرات، گورنر پنجاب نے نمایاں کردار ادا کیا

کالعدم جماعت کیساتھ مذاکرات، گورنر پنجاب نے نمایاں کردار ادا کیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں۔ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے پنجاب حکومت کے کسی بھی نمائندے کیساتھ بات چیت سے انکار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد مذاکرات کیلئے ٹی ایل پی کو راضی کرنے کا قرعہ گورنر پنجاب کے نام نکلا۔ پیر کے روز مذاکراتی عمل کا باقاعدہ آغاز چودھری سرور نے ہی کروایا۔ مذاکرات کے پہلے دور میں گورنر پنجاب نے کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد پولیس افسران اور اہلکاروں کی بازیابی کروائی۔
 
بات چیت کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر معاملات حل کرنے کے لئے تحریک لبیک کے رہنماوں کو راضی کیا اور انہیں باور کروایا کہ معاملات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہونگے۔ منگل کے روز مذاکراتی عمل کے تین دور کئے۔ تینوں ادوار میں گورنر جارحانہ رویے کو سیاسی تدبر سے ٹھنڈا کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے نکتے پر ڈیڈ لاک ختم کروانے کیلئے بھی گورنر نے ہی کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 928238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش