0
Tuesday 20 Apr 2021 23:47

سکردو میں کرونا کیسز سامنے آنے پر ایک اور سکول کو بند کر دیا گیا

سکردو میں کرونا کیسز سامنے آنے پر ایک اور سکول کو بند کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایک اور سکول کو بند کر دیا گیا۔ منگل کے روز گورنمنٹ ہائی سکول سکمیدان سکردو کے دو اساتذہ میں کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد انتظامیہ نے سکول کو ایک ہفتہ کیلئے بند کر دیا۔ ایک دن پہلے پبلک سکول اینڈ کالج کے سٹاف میں بھی کرونا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اس سکول کو بھی ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ سکردو میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ ادھر ڈی ایچ او سکردو نے لوگوں سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 928356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش