0
Saturday 24 Apr 2021 23:23
تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب ہے، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود ڈومکی کی سینیٹر جہانزیب جمالدینی سے ملاقات، القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت

دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتی ہیں، جہانزیب جمالدینی
علامہ مقصود ڈومکی کی سینیٹر جہانزیب جمالدینی سے ملاقات، القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اپنی سرزمین کی بقاء کے لٸے لڑ رہے ہیں، تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب ہے اس لئے کہ فلسطین کے مظلوم عوام غاصبوں کے مقابلے میں اپنی ارض وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بلوچستان سمیت ملک بھر سے جو افراد غاٸب ہوئے ہیں انہیں جلد بازیاب کرایا جائے۔ اس موقع پر بی این پی مینگل کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ اس وقت بلوچستان سے 5128 ایسے افراد لاپتہ ہیں کہ جن کی باضابطہ طور پر لسٹ ہم حکومت کو دے چکے ہیں، مسنگ پرسنز چاہے ملک کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں اور ان کا کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق ہو ہم ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں، کراچی میں جاری شیعہ مسنگ پرسنز کے دھرنے میں بی این پی مینگل کا اعلیٰ سطحی وفد اظہار یکجہتی کے لئے شریک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اسلامی مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی رواداری ضروری ہے، اس سلسلے میں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں کیونکہ دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتی ہیں، ہمیں ان کے آلہ کاروں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ القدس کانفرنس میں بی این پی مینگل کا اعلی سطحی وفد شریک ہوگا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں بلوچ تاریخ کے حوالے سے کتاب اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 929062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش