0
Sunday 25 Apr 2021 22:16

عراق، امریکہ کا ایک اور فوجی قافلہ بم حملے کا شکار

عراق، امریکہ کا ایک اور فوجی قافلہ بم حملے کا شکار
اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی فوجی قافلے کو ملک کے مغربی صوبے الانبار میں سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد گاڑیوں پر لدا امریکہ کا حساس فوجی سازوسامان جل کر تباہ ہو گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کسی مزاحمتی گروہ نے اس بم حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں موجود امریکی فوجیوں پر ہونے والے بم دھماکوں میں گذشتہ ماہ سے کئی گنا کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث اب امریکی فوج اپنے سازوسامان کے حمل و نقل کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 929191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش