0
Saturday 1 May 2021 20:26

مقبوضہ کشمیر میں 3832 نئے کیسز، 47 ہلاکتیں

مقبوضہ کشمیر میں 3832 نئے کیسز، 47 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر میں سنیچر کو مزید 3832 نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج سرینگر ضلع میں 1048، بارہمولہ میں 309، بڈگام میں 291، پلوامہ میں 70، کپوارہ میں 122، اننت ناگ میں 286، بانڈی پورہ میں 77، گاندربل میں 94، کولگام میں 221 اور شوپیان ضلع میں 47 کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں 504، ادھمپور میں 141، راجوری میں 96، ڈوڈہ میں 42، کٹھوعہ میں 120، سانبہ میں 137، کشتواڑ میں 14، پونچھ میں 64، رام بن میں 60 اور ریاسی ضلع میں 52 کیس سامنے آئے۔ حکام نے سنیچر کو ضلع سرینگر، بارہمولہ، بڈگام اور جموں اضلاع میں جاری کورونا لاک ڈاؤن میں توسیع کی۔ ایک سرکاری ٹویٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ اضلاع میں لاک ڈاون 6 مئی جمعرات تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 930184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش