0
Saturday 1 May 2021 22:30

دہلی میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع

دہلی میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ دہلی میں کووڈ وباء کی صورتحال میں کوئی بہتری نہ آنے کے پیش نظر یہاں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی مزید توسیع کی جارہی ہے۔ دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے انفیکشن کے پھیلاؤ کو قابو میں کرنے کے لئے 16 اپریل کو اروند کیجریال نے لیفٹننٹ انل بیجل اور دیگر افسران کے ساتھ ملاقات کے بعد اسی رات 10 بجے سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جو جمعہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کے لئے لگایا گیا تھا۔ بعد میں 18 اپریل کو ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن اعلان کیا گیا تھا لیکن کورونا کے انفیکشن کی صورتحال میں بہتری نہ ہونے پر 25 اپریل کو اس میں دوبارہ ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی تھی۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق دہلی میں آڈیٹوریم، شاپنگ مال، اسکول وغیرہ کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ضروری خدمات سے وابستہ لوگوں کو پاس جاری کیے گئے ہیں۔ لوگوں کو ریستوران میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا گیا تھا اور صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے۔
خبر کا کوڈ : 930188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش