0
Sunday 2 May 2021 09:57

لاک ڈاﺅن عوام کے تحفظ کیلئے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاک ڈاﺅن عوام کے تحفظ کیلئے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن عوام کے تحفظ کیلئے ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ عثمان بزدار نے صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم بھی جاری کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن کے حوالے سے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، کرونا کی صورتحال 24 گھنٹے مانیٹر کی جا رہی ہے۔

لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے کوڑا کرکٹ کو جلد اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام اتنی بڑی ٹیم ہونے کے باوجود بہتر پرفارمنس نہیں دکھا رہے۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ وہ لاہور کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر کوڑے کے ڈھیر ہیں جبکہ کئی علاقوں سے تعفن بھی اٹھ رہا ہے، اس صورتحال میں شہری اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی آج کے لاک ڈاون کا فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے صفائی کی صورتحال کو آج کے دن ہی بہتر کریں۔
خبر کا کوڈ : 930276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش