0
Sunday 2 May 2021 15:36

غاصب صیہونی رژیم قدس شریف کے ایک اور محلے سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے درپے

غاصب صیہونی رژیم قدس شریف کے ایک اور محلے سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے درپے
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے قدس شریف کے ایک اور فلسطینی محلے "شیخ جراح" کو عنقریب خالی کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کا دعوی ہے کہ قدس شریف کا "شیخ جراح" نامی محلہ دراصل ان یہودیوں کی ملکیت ہے جو قبل ازیں یہاں رہائش پذیر تھے لہذا وہاں ساکن تمام فلسطینی شہریوں کو نکال باہر کر دیا جانا چاہئے جبکہ قدس شریف میں قائم یہودی اعلی عدالت نے بھی غاصب صیہونی رژیم کے اس دعوے پر مہر تائید ثبت کر دی ہے۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ قدس شریف کو فلسطینیوں سے خالی کرنے اور اسے یہودی شہر میں تبدیل کرنے کے صیہونی منصوبے کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے حماس کے ترجمان فوزی برہوم کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی رژیم اس اقدام کے ذریعے قدس شریف سے فلسطینی شناخت و موجودگی کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ المیادین کے مطابق فوزی برہوم نے غاصب صیہونی رژیم کو شیخ جراح میں کسی بھی قسم کی حماقت کے ارتکاب پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس، قدس شریف میں جاری نسل پرستی پر مبنی تمام سیاست کا ذمہ دار غاصب صیہونی رژیم کو ہی جانتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 930330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش