0
Sunday 2 May 2021 23:24

این اے 249 ضمنی انتخاب، مفتاح اسماعیل کو بیلٹ‌ پیپرز کھو جانے کا خدشہ، بڑا مطالبہ کردیا

این اے 249 ضمنی انتخاب، مفتاح اسماعیل کو بیلٹ‌ پیپرز کھو جانے کا خدشہ، بڑا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ این اے 249 مفتاح اسماعیل نے ہنگامی کارروائی کے لئے چیف الیکشن کمیشن کو درخواست ارسال کردی۔ تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کی چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی کارروائی کیلئے درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سربمہر حالت میں بیلٹ پیپرز، دیگر سامان الیکشن کمیشن فوری اپنی تحویل لے، انتخابی مواد کو درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک محفوظ مقام پر رکھا جائے۔ مفتاح اسماعیل نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا کہ انتخابی مواد پاک فوج یا رینجرز کی نگرانی مین کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار نے حتمی نتائج روکنے اور حکم امتناعی جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کی اکثریت کا تعلق سندھ حکومت سے تھا، عملے نے سندھ حکومت کا ساتھ دیا، ہر جماعت نے اس بات کی شکایت کی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق خدشات ہیں کیونکہ بیلٹ پیپرز سندھ حکومت کے ذیلی محکمے پولیس کی تحویل میں ہیں، بیلٹ پیپرز، کاؤنٹر فائلز، بیلٹ پیپر اکاؤنٹس میں ردوبدل کا خدشہ ہے، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول میں رد و بدل کئےجانےکا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 930371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش