0
Saturday 8 May 2021 13:35

برطانیہ نے ترکی سمیت مزید 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

برطانیہ نے ترکی سمیت مزید 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ترکی سمیت مزید تین ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ برطانیہ نے ترکی، مالدیپ اور نیپال کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا۔ دوسری جانب برطانیہ نے 17 مئی سے شہریوں کو 12 ممالک کے سفر کی اجازت دے دی، جن ممالک کے سفر کی اجازت ہو گی ان میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگا پور شامل ہیں۔ گرین لسٹ میں شامل دیگر ممالک میں پرتگال، اسرائیل، برونائی، آئس لینڈ اور جبرالٹر شامل ہیں، گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو برطانیہ میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 931489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش