0
Sunday 9 May 2021 17:04

ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ماس ویکسینیشن سینٹر قائم

ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ماس ویکسینیشن سینٹر قائم
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ صحت سندھ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح آج ہوگیا ہے، ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا، ویکسینیشن سیںٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، ویکسینیشن سینٹر میں روزانہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگ سکے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مرحلہ وار کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسینشن کا آغاز 3 فروری کو شروع ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 931685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش