0
Tuesday 11 May 2021 18:56

سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے، بلاول بھٹو

سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوٹس لینے کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے پاس مہنگائی کے تدارک کیلئے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانےکی پالیسی نہیں، نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہو چکے، عمران خان غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیاء کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، مرغی 400 روپے کلو سے زائد کرکے عمرے کیلئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کرسکتے ہیں، مگر عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران عید میں دیہاڑی دار مزدوروں کے گزارے کیلئے کیا پالیسی بنائی ہے؟ نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے کو علم ہی نہیں وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کر چکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے؟ دورہ سعودی عرب سے زکوٰۃ اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا حاصل کیا؟ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کی زکوٰۃ کے چاول کے لائق بنانے کیلئے تھی تو دعا کیجیے کہ اللہ کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔
خبر کا کوڈ : 932054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش