0
Wednesday 12 May 2021 22:06

کورونا ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، مرتضیٰ وہاب

کورونا ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی صورت حال اور ٹاسک فورس اجلاس سے متعلق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا لگانا آپ کی صحت کے لئے ضروری ہے فیصلہ ہر فرد کو کرنا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا تحفظ چاہتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت کا اور اپنا ساتھ دیں وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک کا لازمی استعمال کرنا اور ویکسین لگوانا ہوگی سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ویکسنیشن سینٹرز بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان کے آخری ایام اور عید کی تعطیلات کے بعد کورونا کیسز کی شرح بڑھ گئی تھی گزشتہ سال عید تعطیلات کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس وقت ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں خدانخواستہ کورونا وائرس کی صورت حال بے قابو ہوسکتی ہے، عوام سے ہمدردانہ درخواست ہے کہ عید سادگی کے ساتھ منائیں عید کے موقع پر غیر ضروری طور پر گھروں سےنہ نکلیں۔ مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 932296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش