0
Thursday 13 May 2021 10:22

فلسطین و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، عثمان بزدار

فلسطین و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالفطر کی نماز بارش کے باعث وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں ہی ادا کی۔ عثمان بزدار نے ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قیام امن کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا اور غزہ میں اسرائیلی بمباری اور میزائل حملوں کے شہداء کے ایصال ثواب اور وطن عزیز میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد انہوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔
 
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی حملوں میں شہید نہتے فلسطینیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سامنا کرنیوالے کشمیری عوام کی جدوجہد کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں اور دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش