0
Friday 14 May 2021 14:38

لاہور، تحریک انصاف کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور، تحریک انصاف کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کیخلاف لاہور میں پیکو روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی  قیادت تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے ہیں جن پر اسرائیل کیخلاف جبکہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے درج تھے۔
 
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام فوری رکوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری اُمت مسلمہ فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس کا وجود اُمت مسلمہ کی پیٹھ میں چھری کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مکمل نابودی تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، اب وقت آن پہنچا ہے کہ اس ناجائز ریاست اور ناسور کو صحفہ ہستی سے مٹا دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 932474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش