0
Saturday 15 May 2021 04:27

غاصب صہیونی رژیم کا خاتمہ بہت قریب ہے، عرب تجزیہ کار

غاصب صہیونی رژیم کا خاتمہ بہت قریب ہے، عرب تجزیہ کار
اسلام ٹائمز۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق اخبار رای الیوم کے چیف ایڈیٹر اور معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صہیونی رژیم اپنی آخری سانسیں لینے میں مصروف ہے اور اس کی حتمی نابودی بہت قریب آچکی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: "یافا، حیفا اور اللد (جارج حبش کی جائے پیدائش) جیسے شہروں کے گلی کوچوں کا یہودی آبادکاروں اور مسلمان فلسطینیوں کے درمیان میدان جنگ میں تبدیل ہو جانا ایک تاریخی واقعہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم کی حتمی نابودی کیلئے الٹی گنتی کا آغاز ہوگیا ہے۔" عبدالباری عطوان نے اسلامی مزاحمت کی جانب سے غیر معمولی انداز میں مقبوضہ فلسطین کے اندر غاصب صہیونی رژیم کے ٹھکانوں کو شدید میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حالیہ انتفاضہ کو "میزائل انتفاضہ" قرار دیا۔

رای الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنے پیغام میں لکھا: "مقبوضہ فلسطین میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات "میزائل انتفاضہ" ہیں، جس نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے اور اس کے آئرن ڈوم پر مبنی افسانوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔ آئندہ دنوں میں اسرائیل پر جو گزرے گی، وہ اس سے بھی زیادہ بدتر اور بڑی مصیبت ہوگی۔" یاد رہے کہ غاصب صہیونی فوج نے ایک بیانیہ جاری کرکے اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ صرف تین دن کے اندر اندر اسلامی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی طرف 1500 راکٹ اور میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف اسلامی مزاحمتی گروہوں نے تل ابیب کے مرکز تک میزائل حملوں کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس بارے میں صہیونی ذرائع ابلاغ نے بن گوریان ایئرپورٹ سمیت تل ابیب کے مختلف حصوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے کی آواز سنائی دینے کی خبریں دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش