0
Saturday 15 May 2021 07:41

آئرش محکمہ صحت پر سائبر حملہ، ہیکرز نے تاوان مانگ لیا

آئرش محکمہ صحت پر سائبر حملہ، ہیکرز نے تاوان مانگ لیا
اسلام ٹائمز۔ آئرش محکمہ صحت کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ کرنے والے ہیکرز نے ویب سائٹ پر قبضہ کر کے تاوان مانگ لیا۔ آئرش وزیراعظم نے ہیکرز کو تاوان دینے سے انکار کر دیا۔ مقامی میڈیا نے روس، چین یا شمالی کوریا پر ملوث ہونے کا الزام کر دیا ہے۔ ڈبلن سے سرکاری میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے آئی ٹی سسٹم بند کر کے ڈبلن روٹنڈا اسپتال کی تمام او پی ڈیز منسوخ کر دی۔ زچگی کے تمام کلینک بند ہیں اور صرف 36 ہفتوں کی حاملہ ماؤں کو اسپتال آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس اقدام سے کورونا ویکسین کا عمل متاثر نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 932551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش