0
Saturday 15 May 2021 08:48

پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور وبا سے ملک میں سے مزید 83 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30248 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1531 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 83 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19467 ہو گئی اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 74751 تک جا پہنچے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش