0
Thursday 6 Aug 2009 09:56

افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی،نیٹو چیف

افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی،نیٹو چیف
کابل:نیٹو کے نئے چیف اینڈرز فوگ راس میوسن نے افغانستان میں طالبان کے خلاف فوجی کارروائی مزید تیز کرنے اور بعض گروپوں سے مذاکرات کے عمل کو بھی جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔نیٹو کے نئے چیف اینڈرز فوگ راس میوسن نے اپنے افغانستان کے پہلے دورے میں صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی،جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے اور مزاحمت کاروں کے کیخلاف فوجی کارروائی میں تیزی لائی جائے گی۔انہوں نے کہا امن کے حصول کیلئے ہتھیار ڈالنے اور قانون کا احترام کرنے والے گروپوں کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو بھی جاری رکھا جائے گا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی سالانہ رپورٹ میں افغانستان میں بین الا اقوامی افواج کے کمانڈر اور امریکی جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے طالبان کے خلاف لڑائی کیلئے مزید نیٹو افواج بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا۔نیٹو کے چیف کا دورہ افغانستان اسی سلسلے کی کڑی کہا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 9333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش