0
Thursday 20 May 2021 09:10

پاکستان، کورونا سے 131 اموات

پاکستان، کورونا سے 131 اموات
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 131 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51130 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4207 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 131 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.22  فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کر چکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہو چکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 4 ہزار 122 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش