0
Thursday 20 May 2021 22:05

لاہور، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی اسرائیل کیخلاف ریلی

لاہور، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی اسرائیل کیخلاف ریلی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت و بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی دہشتگردی مردہ باد، فلسطینی جدوجہد زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اْنہوں نے اسرائیلی جارحیت اور دہشتگردی کیخلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنما خورشید احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی نسل کشی بند کرائے۔ پاکستان کا محنت کش طبقہ اسرائیل کے ظلم وستم اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے دنیا کی تمام آزادی پسند اقوام اور اقوام متحدہ سے پْرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کی دہشتگردی تسلیم شدہ حقوق کے خلاف معصوم فلسطینی عوام کا بہیمانہ قتل عام بند کرائے۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی ممالک کی آزادی پسند اقوام کے نمائندگان کے تعاون و حمایت سے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس بلا کر اسرائیل کی فلسطین عوام کے خلاف دہشتگردی رکوائیں۔ ریلی سے حاجی محمد یونس، رانا عبدالشکور، اْسامہ طارق، نوشیر خان، نوید عاشق ڈوگر، ملک ظہور، حسن منیر بھٹی، نمائندگان یونین اور اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خوشی محمد کھوکھر صدر پنجاب، آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے بھی خطاب کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 933604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش