0
Friday 21 May 2021 10:59

ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا جس میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا جس کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے جب کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر اشرفی نے عربی زبان میں مسلم امہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل کے خلاف پاکستانی قوم بھرپور احتجاج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزيراعظم پاكستان كی تجويز پر آج ملک بھر ميں يوم يكجہتی فلسطين منايا جائے گا جس میں پورى قوم عالمی دہشتگرد اسرائيل كے خلاف بھرپور احتجاج كرے گی۔
خبر کا کوڈ : 933678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش