0
Monday 24 May 2021 12:21

احساس پروگرام نے کسی کو بھی سیاسی بنیاد پر فائدہ نہیں پہنچایا، عمران خان

احساس پروگرام نے کسی کو بھی سیاسی بنیاد پر فائدہ نہیں پہنچایا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں کروڑوں افراد خط غربت سے نيچے چلے گئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں احساس پروگرام کو چوتھا کامیاب ترین پروگرام قرار دیا گیا۔ اسلام آباد میں احساس سیونگ والیٹس کے آغاز سے متعلق تقریب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امیر کے مقابلے میں غریب ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران معیشت بند ہوئی تو متوسط اور نیم متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان حالات میں دنیا بھر میں احساس پروگرام کو چوتھا کامیاب ترین پروگرام قرار دیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ جن ممالک نے جلدی، شفاف اور مربوط طریقے سے متاثر طبقے کی مدد کی، عالمی بینک کے مطابق اس میں پاکستان کا احساس پروگرام تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر تیزی سے احساس کا پروگرام متعارف نہ ہوتا تو ہمارے کمزور طبقے کو مزید پریشانی کا سامنا ہوتا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس سے کسی کو بھی سیاسی بنیاد پر فائدہ نہیں پہنچایا گیا، اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں شفافیت اس لیے برقرار رہی کیونکہ احساس پروگرام میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 934192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش