0
Monday 31 May 2021 20:47

علامہ ریاض نجفی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

علامہ ریاض نجفی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ جامعہ المنتظر کے سربراہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی نے علامہ سید ریاض حسین نجفی سے ان کی ہمشیرہ اور بھانجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے ملی و مذہبی امور پر بھی مشاورت کی۔ ملاقات میں دینی مدارس کے امتحانات، یکساں قومی نصاب پر تحفظات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے صوبے میں عزاداروں کیخلاف درج ہونیوالے بلاجواز مقدمات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 935450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش