0
Tuesday 1 Jun 2021 21:16

مدارس دینیہ کیخلاف سازشوں کا تدارک نہ کیا گیا تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی, مولانا فضل الرحمان

مدارس دینیہ کیخلاف سازشوں کا تدارک نہ کیا گیا تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی, مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پی ڈی ایم و سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن، جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ کی مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ نیو مسلم ٹاؤن وحدت روڈ لاہور آمد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی کے والد مولانا عبدالرزاق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالنعیم، نائب امیر پیر رضوان نفیس، سرپرست قاری جمیل الرحمن اختر، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مولانا جمیل الرحمن درخواستی، مولانا خالد محمود، مولانا محمد بلال درانی، قاری معاویہ محمود مکی، مولانا عبدالعزیز، جے یو آئی تحصیل سٹی کے امیر افضل خان، مولانا غضنفر عزیز، حافظ زین العابدین، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار، قاری محمد طاہر، قاری محمد عابد سردار و دیگر کئی علماء اور کارکنان موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس و مساجد پر بیرونی پریشر کسی صورت قابل قبول نہیں، ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا فریضہ ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا فضل الرحمن اور مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر دور میں عقیدہ ختم نبوت کے فریضے کو احسن انداز میں سرانجام دیا، مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام کا ہمیشہ سے چولی دامن کا رشتہ ہے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت کی قیادت نے ہمیشہ مل جل کر قوانین ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، ہمیشہ کی طرح صف اول میں رہ کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قادیانی اور ان کے آلہ کار ہمیشہ سے قوانین ختم نبوت کیخلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں، لیکن کبھی بھی قادیانی اور یہودی لابی کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ دین اسلام کے مراکز کو غیر مسلموں کی نگرانی میں دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ FATF کا دباؤ مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج پاکستان کی خودمختاری کو مسلسل چیلنج کر رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو یہودی و قادیانی لابی کا حصہ بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دینی مدارس و دینی تنظیمیں ہیں۔ مدارس دینیہ کیخلاف سازشوں کا تدارک نہ کیا گیا تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی۔
خبر کا کوڈ : 935758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش