0
Saturday 5 Jun 2021 02:14

برسی امام خمینی (رہ)، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام پشاور اور ہری پور میں تقریبات

برسی امام خمینی (رہ)، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام پشاور اور ہری پور میں تقریبات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ہری پور اور پشاور میں امام خمینی (رہ) کی برسی کا انعقاد کیا گیا، جس سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امام خمینی (رہ) کی سیاسی اور سماجی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ہری پور سٹی میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں علاقے کے معززین اور علماء نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پشاور میں بھی برسی امام خمینی (رہ) کا پرگرام ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زکی الحسن، صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین طوری اور کارکنوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 936353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش