0
Saturday 5 Jun 2021 15:39

سی ٹی ڈی کی صوبے میں کارروائیاں، ایک ہفتے میں 7 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی صوبے میں کارروائیاں، ایک ہفتے میں 7 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پورے پنجاب میں بڑے پیمانے پر خفیہ آپریشن کئے گئے۔ پچھلے 7 دنوں میں سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع میں 64 آپریشنز کرکے داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ان آپریشنز میں 65 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ہے، جس کے بعد 7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہشتگرد محمد طاہر اور محمد اشرف کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔ وہ مختلف فرقوں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز مواد میں ملوث تھے۔ اسی طرح محمد شہزاد علی ولد غلام غلام نارووال سے گرفتار ہوا۔ اس کا تعلق منحرف تنظیم داعش سے ہے اور وہ اہم مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ محمد شہزاد کے پاس سے 2100 گرام دھماکہ خیز مواد، سیفٹی فیوز، 1 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور اہم مقامات کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ تنظیم کی طرف سے محمد شہزاد کو اہل تشیع کے جلوس کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 936427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش