0
Sunday 6 Jun 2021 15:00

پاکستانیوں کو صرف بجلی نہیں، سستی بجلی چاہیے، فرخ حبیب

پاکستانیوں کو صرف بجلی نہیں، سستی بجلی چاہیے، فرخ حبیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دیں گے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پاکستانیوں کو صرف بجلی نہیں، سستی بجلی چاہئے۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ نواز ملک کی معیشت کو تباہی کے دھانے پر چھوڑ کر گئی، جن کا لوٹا پیسہ باہر پڑا ہے، انہیں مایوسی پھیلانے کے بجائے سچ بولنا چاہیے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول صاحب ڈیلی لیکچر دینے کے بجائے سڑکوں پر نکلیں، مافیا کے خلاف کارروائی کریں، بچوں والی حرکتیں چھوڑ دیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، بلاول کو ان کے مشیر پرچی پر جو لکھ کر دیتے ہیں وہی بول دیتے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر گھی کی قیمتوں میں 124 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان خوردنی تیل درآمد کرتا ہے،خوردنی تیل کی قیمت میں بین الاقوامی سطح پر 77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ درآمد کی جانے والی اشیاء پر بین الاقوامی سطح کا اثر کیوں نہیں آئے گا؟ خوردنی تیل مہنگا ہونے کے اثرات مقامی طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم فوڈ سیکورٹی پر کام کر رہے ہیں، انہیں تو کووڈ کا چیلنج بھی ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 45 فیصد بجلی امپورٹڈ فیول سے پیدا کی جا رہی ہے، پچھلے ماہ حکومت نے 8 ارب کا بوجھ برداشت کیا، ہم نے قوم کے 770 ارب روپے بچائے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال کاشت کاروں کو 1100 ارب اضافی ملے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 936570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش