0
Tuesday 8 Jun 2021 22:15

پیپلز پارٹی محدود نہیں، پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر رہا ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی محدود نہیں، پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر رہا ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان و وزیراعلیٰ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی محدود نہیں ہورہی بلکہ پاکستان تحریک انصاف کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا ردِعمل آگیا۔ انھوں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر تنقید سے پہلے فواد چوہدری اپنے گریبان میں جھانک لیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ پورے ملک سے پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات میں شکست فاش ہورہی ہے، ضمنی الیکشن میں بدترین شکست آپ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی تین سال میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا، آپ کی نااہل حکومت نے عوام کا جینا محال کیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی محدود نہیں ہورہی بلکہ پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ اب تو آپ کے اپنے ارکان اسمبلی نااہل قیادت پر سوالات اُٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی وطن پرست جماعت ہے جس نے ملک کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کے موصوف فواد چوہدری بھی معترف رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے لئے اپنی قیادت کی قربانیاں دی ہیں، آپ کو پیپلز پارٹی سے متعلق اس طرح کی بات زیب نہیں دیتی۔
خبر کا کوڈ : 936997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش