0
Friday 11 Jun 2021 17:40

اسرائیل کی سکیورٹی ڈاکٹرائن پر کاری ضرب لگائی ہے، اگلا معرکہ فیصلہ کن ہو گا، حماس رہنما

اسرائیل کی سکیورٹی ڈاکٹرائن پر کاری ضرب لگائی ہے، اگلا معرکہ فیصلہ کن ہو گا، حماس رہنما
اسلام ٹائمز- تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے مرکزی رہنما محمود الزہار نے المیادین نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں اسلامی مزاحمت نے غاصب صہیونی رژیم کی سکیورٹی ڈاکٹرائن پر کاری ضرب لگائی ہے۔ انہوں نے کہ صہیونی رژیم کی سکیورٹی ڈاکٹرائن نامحدود فوجی برتری اور مختصر فوجی جھڑپ پر استوار تھی جس کی حالیہ جنگ میں دھجیاں اڑ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی رژیم سے اگلا معرکہ فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ محمود الزہار نے غاصب صہیونی رژیم کے مقابلے میں شام، لبنان، حماس اور دیگر فلسطینی جہادی گروہوں کے درمیان اتحاد اور تعاون پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا: "شام، لبنان، حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کا مشترکہ مفاد اسرائیل پر غلبے میں پوشیدہ ہے جس کے تناظر میں غاصب صہیونی رژیم کی نابودی اور فلسطین کی مکمل آزادی کیلئے باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔"
 
محمود الزہار نے غاصب صہیونی رژیم کے خلاف حالیہ معرکے "شمشیر القدس" کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "حالیہ معرکے کے اثرات، خاص طور پر غاصب صہیونی رژیم اور اس کے اتحادیوں کیلئے ظاہر ہونے والے نتائج سے اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "حالیہ معرکے میں غاصب قوتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہیں 1948ء کے بعد سے شکست کی عادت نہیں تھی۔ غزہ نے اسرائیل کی اندرونی سکیورٹی کی ڈاکٹرائن کو نیست و نابود کر ڈالا ہے۔ اب جو اقدامات بھی ان کی طرف سے انجام پا رہے ہیں ان کا مقصد حالیہ جنگ میں شکست اور ناکامی کا ازالہ کرنا ہے۔ حالیہ جنگ نے اسرائیل کا یہ غرور خاک میں ملا دیا کہ وہ ناقابل شکست طاقت ہے۔ یوں دکھائی دیتا ہے کہ اگلی جنگ فیصلہ کن ہو گی۔" حماس کے مرکزی رہنما نے مزید کہا: "مقبوضہ فلسطین اور بیت المقدس میں مقیم فلسطینی شہری اپنی اہمیت اور کردار کو بھانپ چکے ہیں اور اس بات کا احساس کر چکے ہیں کہ وہ اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کر سکتے ہیں۔"
 
حماس کے رہنما محمود الزہار نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے اندر غاصب صہیونی رژیم کے شدت پسندانہ اور ظالمانہ اقدامات میں شدت آئی ہے اور شہید اور اسیر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر فلسطینیوں کو مزاحمتی کاروائیاں انجام دینے پر اکسائے گا۔ محمود الزہار نے غاصب صہیونی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: "اگر تم لوگوں نے ظلم اور جارحیت کے ذریعے قدس شریف اور وہاں مقیم فلسطینیوں کے خلاف شدت پسندانہ اقدامات انجام دیے تو جان لو کہ سب کچھ ممکن ہے۔ کوئی اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ کل کیا ہو گا؟ کیا نئی جنگ شروع ہو جائے گی یا نہیں؟ نئی صہیونی کابینہ کو سبق سکھایا جائے گا تاکہ وہ اشتعال آمیز اقدامات ترک کر دے۔"
خبر کا کوڈ : 937515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش