0
Saturday 12 Jun 2021 11:23

نوجوان نسل اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کے مفاد میں استعمال کریں، مولانا عاصم مخدوم

نوجوان نسل اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کے مفاد میں استعمال کریں، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، تربیتی نشست میں سماجی و سیاسی کارکنوں کو ’’ایک قوم  ایک منزل‘‘ کے عنوان سے لیکچر دیئے گئے۔ چئیرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں چودھری محمد ارشد گجر، محمد عمر طارق، محمد عبداللہ طارق، علامہ خالد محمود، شہباز عالم فاروقی، محمد اویس علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
 
مولانا عاصم مخدوم کا اس موقع  پر کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پُرامن معاشرہ کے قیام کیلئے تیار کرنا ہوگا، نوجوان نسل اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کے مفاد میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم ایک قوم ہیں، نوجوان ایک قوم ایک منزل کے نعرہ پر ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل پُرامن ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے، امن ہم سب کی مشترکہ ضرورت ہے جس کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 937656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش