0
Sunday 13 Jun 2021 23:49

سودی کاروبار سے ملک کبھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، حاجی حنیف طیب

سودی کاروبار سے ملک کبھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر ملک میں امن کا قیام اور معیشت میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، سودی کاروبار سے ملک کبھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، نظام مصطفی پارٹی ملک میں نظام مصطفی کے قیام کیلئے مکمل طور پر بھرپور کام کر رہی ہے اور پارٹی کو پورے ملک میں فعال کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں نظام مصطفی پارٹی ضلع ملتان کے ورکرز اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی چیف آرگنائزر انجینئر عبدالرشید ارشد نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی مملکت ہے جس کا قیام قرآن وسنت کے عملی نفاذ کیلئے عمل میں لایا گیا اور اس کیلئے نظام مصطفی پارٹی کی قیادت ملک بھر میں دورے کرکے اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو منتخب کیا جا رہا ہے، اس کیلئے نظام مصطفی پارٹی ضلع ملتان کیلئے سیاسی وسماجی شخصیت محمد اقبال عادل کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اور ضلع کے صدر کا عہدہ بھی وہ استعمال کریں گے۔ ضلع ملتان کے منتخب صدر محمد اقبال عادل نے کہا کہ ہم نے مقام مصطفی کا تحفظ اور نظام مصطفی کے قیام کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ورکرز اجلاس میں مہمانان خصوصی جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صوبائی بار کونسل کے رکن رانا محمد طفیل نون، سید ضمیر شاہ، محبوب قریشی، حاجی محمد اشفاق انصاری تھے۔ اجلاس میں ڈاکٹر تسلیم قریشی، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، محمد اسلیم الوری، ملک محمد یوسف، ملک عرفان فریدی اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 937906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش