0
Thursday 17 Jun 2021 21:12

پنجاب حکومت نے تحویل میں لئے گئے دینی مدراس کا نصاب تبدیل کر دیا

پنجاب حکومت نے تحویل میں لئے گئے دینی مدراس کا نصاب تبدیل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر تحویل میں لیے گئے مدرسوں کا نصاب بھی تبدیل کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت تحویل میں لیے گئے دینی مدرسوں میں بہت جلد سرکاری نصاب فراہم کرے گی۔ حکومت اپنی تحویل میں لیے گئے مدراس کے طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کرے گی۔ پنجاب حکومت نے کتابوں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت دیگر اضلاع کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق مدارس میں نئے سال کے آغاز پر کتابیں فراہم کر دی جائیں گی۔ اس سے قبل مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب مختلف تھا۔
خبر کا کوڈ : 938593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش