0
Saturday 19 Jun 2021 22:15

سید ابراہیم رئیسی کی تاریخی جیت عالمی استکبار کیلئے دندان شکن جواب ہے، مولانا عباس انصاری

سید ابراہیم رئیسی کی تاریخی جیت عالمی استکبار کیلئے دندان شکن جواب ہے، مولانا عباس انصاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا محمد عباس انصاری نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے اسلامی انقلاب کی ایک اور فتح سے تعبیر کیا ہے۔ مولانا محمد عباس انصاری نے ایرانی قوم بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تاریخی جیت کو انقلاب اسلامی ایران کی اہم پیشرفت اور عالمی استکبار و استعمار کے لئے دندان شکن جواب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی فقید المثال جیت اسلامی انقلاب کی کامیابی، ایرانی عوام کی ترقی اور مظلومین و مستضعفین جہاں کی آزادی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

مولانا محمد عباس انصاری نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی سے استعماری و استکباری طاقتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور مظلومین و مستضعفین جہاں میں ایک امید جاگ اٹھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت خطے کے تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی اور مسلمانان عالم کو درپیش مسائل کا خاتمہ اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 938910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش